جیسن گلیسپی کا پاکستان کوچنگ تجربے پر اظہار افسوس: “یہ میرا دل توڑ دینے والا تجربہ تھا”

جیسن گلیسپی کا پاکستان کوچنگ تجربے پر اظہار افسوس: "یہ میرا دل توڑ دینے والا تجربہ تھا" 0

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے بول پڑے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں گلیسپی نے پاکستان کے ساتھ کوچنگ کے تجربے کو مایوس کن اور تھکا دینے والا قرار دیا۔

گلیسپی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوچنگ کے تجربے نے ان کی کوچنگ سے محبت کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا، “میں ایمانداری سے کہتا ہوں کہ مجھے یقین ہے میں اپنی کوچنگ سے محبت کو واپس حاصل کر لوں گا، لیکن یہ تجربہ ایک بڑا دھچکا تھا۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس تجربے کے بعد انہیں یہ سوچنے پر مجبور ہونا پڑا کہ آیا وہ دوبارہ فل ٹائم کوچنگ کرنا چاہتے بھی ہیں یا نہیں۔

گلیسپی نے انکشاف کیا کہ اگر آسٹریلیا بھی اس وقت انہیں کوچنگ کی پیشکش کرتا تو وہ منع کر دیتے کیونکہ وہ فل ٹائم کوچنگ میں فی الحال دلچسپی نہیں رکھتے۔

یاد رہے کہ جیسن گلیسپی پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مختصر وقت کے لیے کوچ رہے، جبکہ گیری کرسٹن کے جانے کے بعد وہ عبوری وائٹ بال کوچ بھی بنے تھے۔ تاہم جلد ہی وہ بھی کوچنگ سے الگ ہو گئے اور ان کی جگہ عاقب جاوید کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا۔

جیسن گلیسپی نے ماضی میں ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا تھا کہ عاقب جاوید نے کوچ بننے کی مہم چلائی تھی، جس پر بھی کرکٹ حلقوں میں کافی بحث ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں